Pages

Pages

Monday 23 September 2013

Beautiful Sayings Of Prophet s.a.w About Imam Hassan and Imam Hussain a.s

 رسول اکرم ! حسن (ع) و حسین(ع) اپنی امت کے امام ہوں گے اپنے پدر بزرگوار ہے کہ بعد اور یہ دونوں جوانان جنت کے سردار ہیں اور ان کی والدہ تمام عالمین کی عورتوں کی سردار ہیں اور ان کے باپ سید الوصیین ہیں اور حسین (ع) کی اولاد میں نو امام ہوں گے جن میں نواں ہماری اولاد کا قائم ہوگا ان سب کی اطاعت میری اطاعت اور ان کی معصیت میری معصیت ہے۔میں ان کے فضائل کے منکر اور ان کے احترام کے ضائع کرنے والوں کے خلاف روز قیامت فریاد کروں گا اور خدا میری ولایت اور میری عترت اور ائمہ امت کی نصرت کے لئے کافر ہے اور وہی ان کے حق کے منکرون سے انتقام لینے والا ہے و سیعلم الذین ظلموا ایَّ منقلب ینقلبون ( شعراء ص 227 ،( کمال الدین ص 260 /6 فرائد السمطین 1 ص 54 / 19 روایت حسین بن خالد)۔

امام صادق (ع) ! رسول اکرم نے حضرت علی (ع) حسن (ع) اور حسین (ع) کو دیکھ کر گریہ فرمایا اور فرمایا کہ تم میرے بعد مستضعف ہوگے۔ (معانی الاخبار 79 / 1)۔


۔ امام صادق (ع)! رسول اکرم کا آخری وقت تھا، آپ غش کے عالم میں تھے تو فاطمہ (ع) نے رونا شروع کیا ، آپ نے آنکھیں کھولیں تو دیکھا کہ فاطمہ (ع) کہہ رہی ہیں، آپ کے بعد میرا کیا ہوگا ؟ تو فرمایا کہ تم سب میرے بعد مستضعف ہوگے ۔( دعائم الاسلام 1 ص 225 ، ارشاد 1 ص 184 ، امالی مفید (ر) 212/2 ، مسند ابن حنبل 1 ص 257 / 26940 ، المعجم الکبیر 25 ص 23 / 32)۔
1132۔ رسول اکرم نے بنی ہاشم سے فرمایا کہ تم سب میرے بعد مستضعف ہوگے(عیون اخبار الرضا (ع) 2 ص 61 / 244 روایت حسن بن عبداللہ از امام رضا (ع) ، کفایتہ الاثر ص 118 روایت ابوایوب)۔


۔ ابن عباس ! حضرت علی (ع) نے رسول اکرم سے عرض کی کہ کیا آپ عقیل کو دوست رکھتے ہیں ؟ فرمایا دوہری محبت ! اس لئے بھی کہ ابوطالب ان سے محبت کرتے تھے اور اس لئے بھی کہ ان کافرزند تمھارے لال کی محبت میں قتل کیا جائے گا اور مومنین کی آنکھیں اس پر اشکبار ہوں گے اور ملائکہ مقربین نماز جنازہ ادا کریں گے، یہ کہہ کر حضرت نے رونا شروع کیا ، یہاں تک کہ آنسؤوں کی دھار سینہ تک پہنچ گئی اور فرمایا کہ میں خدا کی بارگاہ میں اپنی عترت کے مصائب کی فریاد کروں گا۔( امالی صدوق (ر) 111/3)۔


۔ انس بن مالک ! میں رسول اکرم کے ساتھ علی (ع) بن ابی طالب (ع) کے پاس عیادت کے لئے گیا تو وہاں ابوبکر و عمر بھی موجود تھے، دونوں ہٹ گئے اور حضور بیٹھ گئے تو ایک نے دوسرے سے کہا عنقریب یہ مرنے والے ہیں ! حضرت نے فرمایا یہ شہید ہوں گے اور اس وقت تک دنیا سے نہ جائیں گے جب تک ان کا دل رنج و الم سے مملو نہ ہوجائے ۔( مستدرک حاکم 3 ص 150 / 4673 ، تاریخ دمشق حالات امام علی (ع) 3ص 74 / 1118 ص 267 / 1343 )۔

۔ جابر ! رسول اکرم نے حضرت علی (ع) سے فرمایا کہ تم کو خلیفہ بنایا جائے گا ، پھر قتل کیا جائے اور تمھاری داڑھی تمھارے سر کے خون سے رنگین ہوگی ۔( المعجم الکبیر 2 ص 247 / 2038 ، المعجم الاوسط 7 ص 218 / 7318 ، دلائل النبوة ابونعیم ص553 / 491 ، تاریخ دمشق حالات امام علی (ع) 3 ص 268 / 1345)۔
1136۔ عائشہ ! میں نے رسول اکرم کو دیکھا کہ آپ نے علی (ع) کو گلے سے لگایا ، بوسہ دیا اور فرمایا ، میرے ماں باپ قربان اس یکتا شہید پر جو تنہائی میں شہید کیا جائے گا۔( مسند ابویعلی ٰ 4 ص 318 / 4558 ، تاریخ دمشق حالات امام علی (ع)3 ص 285 / 1376 ، مناقب خوارزمی ص 65 / 34 ، مناقب ابن شہر آشوب 2 ص 220)۔

۔ امام علی (ع) ! رسول اکرم میرے ہاتھ کو پکڑے ہوئے مدینہ کی گلیوں میں چل رہے تھے کہ ہمارا گذرا ایک باغ کی طرف سے ہوا، میں نے عرض کی کہ حضور کس قدر حسین یہ باغ ہے؟
فرمایا ، تمھارے لئے جنت میں اس سے بہتر ہے ، پھر دوسرے باغ کو دیکھ کر میں نے پھر تعریف کی اور آپ نے پھر وہی فرمایا، یہاں تک کہ ہمارا گذر سات باغات کے پاس سے ہوا اور ہر مرتبہ میں نے بھی وہی کہا اور حضرت نے بھی وہی جواب دیا ۔
یہاں تک کہ جب تنہائی کی منزل تک پہنچ گئے تو آپ نے مجھے گلے سے لگایا اوربیساختہ رونے لگے ، میں نے عرض کی حضور ! یہ رونے کا سبب کیا ہے؟ فرمایا لوگوں کے دلوں میں کینے ہیں، جو میرے بعد ظاہر ہوں گے ؟
میں نے عرض کی حضور ! میرا دین سلامت رہے گا ؟
فرمایا بیشک ! ( سنن ابویعلی 1 ص 285 / 561 ، تاریخ بغداد 12 ص 398 ، مناقب خوارزمی ص 65 / 35 ، تاریخ دمشق حالات امام علی (ع)ص 321 / 827 ، 831 ، ایضاح ص 454 ، فضائل الصحابہ ابن حنبل 2 ص 653 / 1109)۔
1138۔ رسول اکرم ! میرا فرزند حسن (ع) زہر سے شہید کیا جائے گا ۔( کتاب سلیم بن قیس 2 ص 838 روایت عبداللہ بن جعفر ، الخرائج و الجرائح 3 ص 1143 / 55 ، عوالی اللئالی 1 ص 199 / 14)۔

۔ ام سلمہ ! رسول اکرم ایک دن سونے کے لئے لیٹے اور پھر گھبرا کر اٹھ گئے۔
پھر لیٹ کر سوگئے پھر چونک کر اٹھ گئے ، پھر تیسری مرتبہ ایسا ہی ہوا اور اب جو اٹھے تو آپ کے ہاتھوں میں ایک سرخ مٹی تھی جسے بوسہ دے رہے تھے ، میں نے عرض کی حضور ! یہ خاک کیسی ہے؟
فرمایا مجھے جبریل نے خبردی ہے کہ میرا یہ حسین (ع) سرزمین عراق پر قتل کیا جائے گا ، میں نے جبریل سے کہا کہ مجھے وہ خاک دکھلادو تو انھوں نے یہ مٹی دی ہے۔( مستدرک حاکم 4 ص 440 / 8202 ، المعجم الکبیر 3 ص 109 / 2821 ، تاریخ دمشق حالات امام حسین (ع) ص 173 / 221 ، اعلام الوریٰ ص 43)۔

۔ سحیم از انس بن حارث ، میں نے رسول اکرم سے سناہے کہ میرا یہ فرزند سرزمین عراق پر قتل کیا جائے گا لہذا جو اس وقت تک رہے اس کا فرض ہے کہ اس کی نصرت کرے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ انس بن حارث امام حسین (ع) کے ساتھ شہید ہوگئے ۔( دلائل النبوة ابونعیم 554 / 493 ، تاریخ دمشق حالات امام حسین (ع) 239 / 283 ، اصابہ 1 ص 271 / 266 ، اسدالغابہ 1 ص 288 / 246 ، البدایتہ والنہایتہ 8 ص 199 ، مقتل الحسین خوارزمی 1 ص 159 ، ذخائر العقبیٰ ص 146)۔

۔ انس بن مالک ! فرشتہ باران نے مالک سے اذن طلب کیا کہ رسول اکرم کی خدمت میں حاضر ہوا اور جب اذن مل گیا تو آپ نے ام سلمہ سے فرمایا کہ دیکھو دروازہ سے کوئی داخل نہ ہونے پائے، اتنے میں حسین (ع) آگئے ام سلمہ نے روکا لیکن وہ داخل ہوگئے اور کبھی حضور کی پشت پر ، کبھی کاندھوں پر کبھی گردون پر ۔!
فرشتہ نے کہا یا رسول اللہ ! کیا آپ اس سے محبت کرتے ہیں ؟
فرمایا بیشک ، کہا لیکن اسے تو آپ کی امت قتل کردے گی اور آپ چاہیں تو میں وہ جگر بھی دکھلادوں؟
یہ کہہ کر ہاتھ مارا اور ایک سرخ مٹی لاکر دیدی، ام سلمہ نے آپ سے لے کر چادر میں رکھ لیا۔
اس روایت کے ایک راوی ثابت کا بیان ہے کہ وہ خاک کربلا کی خاک تھی ۔( مسند ابن حنبل 4 ص 482 / 13539 ، المعجم الکبیر 3 ص 106 / 2813 ،مسند ابویعلی ٰ 3 ص 370 / 3389 ، دلائل النبوة ابونعیم 553 / 492 ، تاریخ دمشق حالات امام حسین (ع) 168 / 217 ، مقتل الحسین (ع) خوارزمی 1 ص 160 ، ذخائر العقبیٰ ص146)۔

۔ام سلمہ ! ایک دن پیغمبر اسلام میرے گھر میں تشریف فرما تھے کہ آپ نے فرمایا خبردار کوئی گھر میں آنے نہ پائے، میں دیکھتی رہی کہ اچانک حسین (ع) داخل ہوگئے اور میں نے رسول اکرم کی صدائے گریہ سنی ، اب جو دیکھا تو حسین (ع) آپ کی گود میں تھے اور پیغمبر ان کی پیشانی کو پونچھ رہے تھے، میں نے عرض کی کہ مجھے نہیں معلوم ہوسکا کہ یہ کب آگئے، آپ نے فرمایا کہ جبریل یہاں حاضر تھے، انھوں نے پوچھا کیا آپ حسین (ع) سے محبت کرتے ہیں ؟ 
میں نے کہا بیشک ! 
جبرئیل نے کہا مگر آپ کی امت اسے کربلا نامی زمین پر قتل کردے گی اور انھوں نے یہ خاک بھی دکھلائی ہے، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جب حسین (ع) نزغہ میں گھر کر اس سرزمین پر پہنچے تو دریافت کیا کہ اس زمین کا نام کیا ہے؟
اور جب لوگوں نے کربلا بتایا تو فرمایا کہ خدا و رسول نے سچ فرمایاہے” یہ کرب و بلا کی زمین ہے“ ۔( المعجم الکبیر 3 ص 108 / 2819)۔


۔ عبداللہ بن بخی نے اپنے والد سے نقل کیا ہے کہ وہ حضرت علی (ع) کے ہمراہ سفر تھے اور طہارت کے منتظم تھے، جب صفین جاتے ہوئے آپ نینویٰ پہنچے تو آپ نے فرمایا ۔ عبداللہ صبر ، ابوعبداللہ صبر !
میں نے عرض کی حضور یہ کیا ہے ؟ 
فرمایا کہ میں ایک دن رسول اکرم کی خدمت میں حاضر ہوا تو دیکھا کہ آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہیں، میں نے عرض کی حضور خیر تو ہے کیا کسی نے اذیت دی ہے؟
فرمایا ابھی میرے پاس سے جبریل گئے ہیں اور یہ بتاکر گئے ہیں کہ میرا حسین (ع) فرات کے کنارے شہید کیا جائے گا اور اگر آپ چاہیں تو میں وہ خاک دکھلا سکتاہوں اور یہ کہہ کر ایک مٹھی خاک مجھے دی اور میں اسے دیکھ کر ضبط نہ کرسکا۔( مسند احمد بن حنبل العقبئ ص 184 /648 ، المعجم الکبیر 3 ص 105 / 2811 ، مسند ابویعلی ٰ 1 ص 206 / 358 ، ذخائر العقبئٰ ص 148، مناقب کوفی 2ص 253 /19 ، الملاحم والفتن ص 104 باب 24 ، تاریخ دمشق حالات امام حسین (ع) ص165 ۔ 171)


۔ محمد بن عمرو بن حسن ! میں حسین (ع) کے ساتھ نہر کربلا کے کنارہ تھا کہ آپ نے شمر کو دیکھ کر فرمایا کہ خدا و رسول نے سچ فرمایا تھا جب رسول اکرم نے خبردی تھی کہ میں کتے کو دیکھ رہاہوں جو میرے اہلبیت(ع) کے خون کو چاٹ رہاہے، اور شمر مبروص تھا۔( الخصائص الکبریٰ السیوطی 2 ص 125)۔



۔ امام علی (ع)! رسول اکرم ہمارے گھر تشریف لے آئے تو ہم نے حلوہ تیار کیا اور ام سلمہ نے ایک کاسہ شیر ، مکھن اور کھجور فراہم کیا ، ہم سب نے مل کر کھایا ، میں نے حضرت کا ہاتھ دھلایا، آپ نے روبقبلہ ہوکر دعا فرمائی اور پھر زمین کی طرف جھک کر بے ساختہ رونے لگے، ہم گھبرا گئے کہ کس طرح دریافت کریں اچانک حسین (ع) آگئے اور بڑھ کر کہا کہ یہ آپ کیا کررہے ہیں ؟ 
فرمایا آج تمھارے بارے میں وہ سناہے جو کبھی نہ سنایا گیا تھا۔
ابھی جبریل امین آئے تھے اور انھوں نے بتایا کہ تم سب قتل کئے جاؤگے اور سب کے مقتل بھی الگ الگ ہوں گے ، میں نے تمھارے حق میں دعا کی اور میں اس خبر سے مخزون ہوگیا ۔
حسین (ع) نے عرض کی کہ جب سب الگ الگ ہوں گے تو ہماری قبر کی زیارت اور نگرانی کون کرے گا ؟
فرمایا میری امت کا ایک گروہ ہوگا جو میرے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا چاہے گا اور جب روز قیامت ہوگا اس گروہ کو دیکھ کر اس کا بازو تھام کر اسے ہول و مصیبت محشورسے نجات دلاؤں گا۔( مقتل الحسین (ع) خوارزمی 2 ص 166 ، بشارة المصطفیٰ ص 195 روایت محمد بن الحسین ازامام زین العابدین (ع) ، اعلام الوریٰ ص 44)۔

Saying of Prophet s.a.w About Ahlulbait a.s in urdu

 رسول اکرم ! ویل ہے میرے اہلبیت(ع) کے دشمنوں کے لئے جو ان پر اپنے کو مقدم رکھتے ہیں ، انھیں نہ میری شفاعت حاصل ہوگی اور نہ میرے پروردگار کی جنت کو دیکھ سکیں گے۔( امالی شجری 1 ص 154)۔

۔ رسول اکرم (ع)! اس پر اللہ کا شدید غضب ہوگا جو میری عترت کے بارے میں مجھے ستائے گا ۔( کنز العمال 12 ص 93 / 34143، الجامع الصغیر 1 ص 158 / 1045)۔


۔ رسول اکرم ! اس پر میرا اور اللہ کا غضب شدید ہوگا جو میرا خون بہائے گا اور مجھے میری عترت کے بارے میں ستائے گا ۔( امالی صدوق (ر) ص 377 / 7 ، الجعفریات ص 183 روایت اسماعیل بن موسیٰ ، عیون اخبار الرضا (ع) 2 ص 27 / 11 ، مقتل الحسین خوارزمی 2 ص 84 ، صحیفة الرضا (ع) ص 155 / 99، روایت احمد بن عامر الطای ، مسند زید ص 465 ، ذخائر العقبئ ص 39 )۔

۔ رسول اکرم ۔ ایہا الناس ! کل میرے پاس اس انداز سے نہ آنا کہ تم دنیا کو سمیٹے ہوئے ہو اور میرے اہلبیت(ع) پریشان حال ، مظلوم ، مقہور ہوں اور ان کا خون بہہ رہا ہو۔( خصائص الائمہ ص 74)۔


۔ رسول اکرم ! جس نے میرے اہلبیت (ع) کو برا بھلا کہا میں اس سے بری اور بیزار ہوں ۔( ینابیع المودہ 2 ص 378 / 74)۔

۔ رسول اکرم ! جس نے مجھے میرے اہل کے بارے میں اذیت دی اس نے خدا کو اذیت دی ہے۔( کنز العمال 12 ص 103 / 34197 از ابونعیم)۔

۔ رسول اکرم ! چھ افراد ہیں جن پر میری بھی لعنت ہے اور خدا کی بھی لعنت ہے اور ہر نبی کی لعنت ہے، کتاب خدا میں زیادتی کرنے والا ، قضا و قدر کا انکار کرنے والا، لوگوں پر زبردستی حاکم بن کر صاحب عزت کو ذلیل اور ذلیلوں کو صاحب عزّت بنانے والا، میری سنت کو ترک کردینے والا، میری عترت کے بارے میں حرام خدا کو حلال بنالینے والا اور حرم خدا کی بے حرمتی کرنے والا ۔( مستدرک حاکم 2 ص 572 / 3940 روایت عبیداللہ بن عبدالرحمان بن عبداللہ بن موہب ، المعجم الکبیر 3 ص 126 / 2883 ، المعجم الاوسط 2ص 186 / 1667 ، روایت عائشہ، شرح الاخبار 1 ص 494 / 878 روایت سفیان ثوری، خصال صدوق (ر) 338 / 41 روایت عبداللہ بن میمون)۔

۔ رسول اکرم ! پانچ افراد ہیں جن پر میری بھی لعنت ہے اور ہر نبی کی لعنت ہے، کتاب خدا میں زیادتی کرنے والا، میری سنت کا ترک کرنے والا ، قضائے الہی کا انکار کرنے والا میری عترت کی حرمت کو ضائع کرنے والا، مال غنیمت پر قبضہ کرکے اسے حلال کرلینے والا ۔( کافی 2 ص293 / 14 روایت میسّر)

رسول اکرم ! پروردگار کا غضب یہودیوں پر شدید ہوا کہ عزیز کو اس کا بیٹا بنادیا اور نصاریٰ پہ شدید ہوا کہ مسیح کو بیٹا بنادیا اور اس پر بھی شدید ہوگا جو میرا خون بہائے گا اور مجھے میری عترت کے بارے میں ستائے گا ۔( کنز العمال 1 ص 267 / 1343 روایت ابوسعید خدری)

 رسول اکرم ! پروردگار نے جنت کو حرام قرار دیدیاہے اس پر جو میرے اہلبیت (ع) پر ظلم کرے۔ ان سے جنگ کرے ، ان پر حملہ کرے یا انھیں گالیاں دے۔ (ذخائر العقبئص 20 ، ینابیع ا لمودہ 2 ص 119 / 344)۔


۔ رسول اکرم ! میرے اہلبیت (ع) پر ظلم کرنے والوں اور میری عترت کے بارے میں مجھے اذیت دینے والوں پر جنت حرام ہے۔( تفسیر قرطبی 16 ص 22 ، کشاف 3 ص 402 ، سعد السعود ص 141 ، کشف الغمہ 1 ص 106 ، لباب الانساب 1 ص215 ، العمدة ص 53 ، فرائد السمطین 2 ص 278 / 542۔


۔ رسول اکرم ، جنت حرام کردی گئی ہے اس پر جو میرے اہلبیت (ع) پر ظلم کرے، ان سے جنگ کرے، ان کے خلاف کسی کی مدد کرے اور انھیں برا بھلا کہے ” ایسے لوگوں کا آخرت میں کوئی حصّہ نہیں ہے اور نہ خدا ان سے بات کرے گا اور نہ ان کی طرف رخ کرے گا اور نہ انھیں پاکیزہ قرار دے گا اور ان کیلئے دردناک عذاب ہوگا، آل عمران آیت 77 ( عیون اخبار الرضا (ع) 2 ص 34 / 65 امالی طوسی 164 / 272 ، تاویل الآیات الظاہرہ ص 120۔۔۔انس بن مالک ! میں رسول اکرم کی خدمت میں حاضر ہوا جب سورہٴ کوثر نازل ہوچکا تھا اور میں نے دریافت کیا حضور یہ کوثر کیا ہے؟ فرمایا جنت میں ایک نہر ہے جس کی وسعت زمین و آسمان کے برابر ہے، کوئی اس سے پینے والا پیاسا نہ ہوگا اور کوئی اس سے منہ دھونے والا غبار آلود نہ ہوگا لیکن وہ شخص سیراب نہیں ہوسکتا جس نے میرے عہد کو توڑ دیا ہے اور میرے اہلبیت (ع) کو قتل کیاہے۔( المعجم الکبیر 3 ص 126 / 2882)

۔ رسول اکرم ! جنت میں تین درجات ہیں اور جہنم میں تین طبقات … جہنم کے پست ترین طبقہ میں وہ ہوگا جو دل سے ہم سے نفرت کرے اور زبان اور ہاتھ سے ہمارے خلاف دشمن کی مدد کرے اور دوسرے طبقہ میں وہ ہوگا جو دل سے نفرت کرے اور صرف زبان سے مخالفت کرے اورتیسرے طبقہ میں وہ ہوگا جو صرف دل نفرت کرے۔( محاسن ص 251 / 472 روایت ابوحمزہ ثمالی)۔


۔ رسول اکرم ! روز قیامت قرآن ، مسجد اور عترت اس طرح فریاد کریں گے کہ قرآن کہے گا خدایا ان لوگوں نے پارہ پارہ کیا ہے اور جلایاہے اور مسجد کہے گی خدایا انہوں نے مجھے خراب بنادیاہے اور غیر آباد چھوڑ دیاہے اور عترت کہے گی خدایا انہوں نے مجھے نظر انداز کیا ہے ، قتل کیا ہے اور آوارہ وطن کردیاہے اور میں سب کی طرف سے وکالت کے لئے گھٹنہ ٹیک دوں گا تو آواز آئے گی کہ یہ میرے ذمہ ہے اور میں اس محاسبہ کے لئے تم سے اولیٰ ہے۔( کنز العمال 11 ص 193 / 31190 نقل از طبرانی و ابن حنبل و سعید بن منصور، خصال صدوق (ر) 175 / 232 روایت جابر)۔



۔ رسول اکرم ! عنقریب میرے اہلبیت (ع) میرے بعد میری امت کی طرف سے قتل اور آوارہ وطنی کا شکار ہوں گے اور ان کے سب سے بدتر دشمن بنوامیہ ، بنو مغیرہ اور بنو مخروم ہوں گے۔( مستدرک حاکم 4 ص 534 / 8500 ، الملاحم والفتن ص 28 روایت ابوسعید خدری، اثبات الہداة 2 ص 263 / 177)۔۔

Sayings Of Prophet s.a.w (احادیث)

 پیغمبر اسلام ؐ ارشاد فرماتے ہیں:

۱)۔ رِضَاالرَّبِّ فی رِضٰاالْوٰالِدَیْنِ وسخَطہُ فِی سخَطِھِمٰا ۔اللہ کی خوشنودی ماں باپ کی خوشی میں ہے اور اس کا غضب وناراضگی والدین کی ناراضگی ہے. 
۲)۔قٰالَ رَسُولُ اللّٰہِ ِ (ص): مَنْ أَصْبَحَ لَمْ یَھْتَمُّ بِأُمُورِ الْمُسْلِمِینَ فَلَیْسَ بِمُسْلِمٍ ۔
جو شخص صبح کرے اور مسلمانوں کے امور پر توجہ نہ دے وہ مسلمان نہیں ہے.(کافی،ج/۲،ص/۲۶۴)
۳)۔ قٰالَ رَسُولُ اللّٰہِ ِ (ص): مَنْ سَمِعَ رَجُلاً یُنٰادِی یٰا لَلْمُسْلِمِینَ فَلَمْ یُجِبْہُ فَلَیْسَ بِمُسْلِمٍ .
اگر کوئی شخص مسلمان کو مدد کے لئے پکارے اور مسلمان اس کی مدد نہ کرے تو وہ مسلمان نہیں. (کافی،ج/۲، ص/۱۶۳)
۴)۔ قٰالَ رَسُولُ اللّٰہِ ِ (ص): فِی رِضیَ اللّٰہِ فِی رِضیَ الْوٰالِدَیْنِ وَ سَخَطُہُ فِی سَخَطِھِمٰا۔
ماں باپ کی خوشنودی میں خداوند عالم کی خشنودی ہے اور ماں باپ کی ناراضگی میں خدا کی ناراضگی ہے.(مستدرک، ج/۲،ص/۶۲۷)
۵)۔ قٰالَ رَسُولُ اللّٰہ ِ (ص): نَظَرُ الْوَلَدُ اِلیٰ وٰالِدَیْہِ حُبّاً لَھُمٰا عِبٰادَۃ .فرزند کا محبت آمیز نگاہوں سے ماں باپ کو دیکھنا عبادت ہے.(تحف العقول،ص/۴۶)
۶)۔ قٰالَ رَسُولُ اللّٰہِ ؐ: ثَلاٰثَۃ لَیْسَ لِأَحَدٍ فِیْھِنَّ رُخْصَۃ: الْوَفٰاءُ لَمُسْلِمٍ کٰانَ أَوْ کٰافِرٍ، وَ بِرُّ الْوٰالِدَیْنِ مُسْلِمَیْنِ کٰانٰا أَوْ کٰافِرَیْنِ وَ أَدٰاءُ الْأَمٰانَۃ لِمُسْلِمٍ کٰانَ أَوْ کٰافِرٍ.(مجموعہ ورام، ج/۲، ص/۱۲۱)
تین چیزیں ایسی ہیں جن میں کسی بھی صورت میں انحراف جائز نہیں ہے : ۱۔ عہد و پیمان پورا کرنا چاہے کافر کے ساتھ ہو یا مسلمان کے ساتھ ۲۔ ماں باپ کے ساتھ نیکی کرنا چاہے مسلمان ہوں یا کافر ۳۔ امانت ادا کرنا چاہے مسلمان کی ہو یا کافر کی. 
۷)۔ اَلنَّظٰافَۃ مِنَ اْلاِیْمٰان۔صفائی و پاکیزگی ایمان کی نشانی ہے۔
۸)۔ نَظِّفُواْ أَفْوٰاھَکُمْ فَاِنَّھٰاطُرُقُ الْقُرْآنِ.اپنے منھ وحلق کو صاف کرو کیوں کے اس سے تلاوت قرآن کر تے ہو۔
۹)۔ اَلْاِسْلاٰمُ نَظیٖفٌ فَتَنَظَّفُوا۔دین اسلام پاک وصاف ہے پس( مسلمانوں ) تم بھی پاک وصاف رہو۔
۱۰)۔ اِنَّ اللّٰہَ تَعٰالیٰ نَظِیفٌ یُحِبُّ النِّظٰافَۃ. خدا پاک وصاف ہے اور پاکیزگی کو دوست رکھتا ہے۔
۱۱)۔ حُسْنُ الْخُلْقِ یُثَبِّتُ الْمَوَدَّۃ ۔ اچھا اخلاق ،دوستی اور محبت کو پائدار بناتا ہے۔
۱۲)۔ اَلْبٰادِیُئ بِالسَّلاٰمِ بَرِی مِنَ الْکِبْرِ. جو شخص پہلے سلام کرے وہ غروروتکبر سے دور ہے۔
۱۳)۔ اِنَّ اَوْلَی النّٰاسِ بِاللّٰہِ وَبِرَسُولِہِ مَنْ بَدَاَ بِاسَّلاٰم۔ بیشک خدا و رسول ؐکے نزدیک ترین پہلا شخص وہ ہوگا جو لوگوں کو پہلے سلام کرے۔
۱۴)۔ ثَلَاثَۃ مِنَ الذُّنُوب تَعَجَّلُ عُقُوبَتُھٰا وَ لٰاتوِئَخِّرُ اِلی الٰآخِرَۃ عُقُوقُ الوَالِدَیْن وَ البَغْیِ عَلیٰ النَّاسِ وَ کُفرُ الِاحسٰان ۔
تین گناہ ایسے ہیں جن کی سزا دنیا ہی میں فوراَمل جاتی ہے خدا اس کوقیامت پر نہیں چھوڑتا:۱۔والدین کی نا فرمانی اور ان کو اذیت دینا ۲۔لوگوں پر ظلم وستم کرنا ۳۔لوگوں کے احسان اور نیکیوں کو بھلا دینا۔
۱۵)۔ اَلْجَنَّۃ حَرٰامٌ عَلیٰ کُلِّ فٰاحِشٍ اَنْ یَدْخُلَہٰا ۔جنت میں ناسزا(گالی)بکنے وا لے کاداخل ہونا حرام ہے۔
۱۶)۔ حُسْنُ الْعَھْدِ مِنَ الْاِیٖمٰانِ ۔عہد وپیمان کو پورا کرنا ایمان کی نشانی ہے .
۱۷)۔ الْعِدَّۃ دَیْنٌ وَیْلٌ لِمَنْ وَعَدَ ثُمَّ اَخْلَفَ. عہدو پیمان پر وفا کرنا ایک فرض ہے وائے ہو اس شخص پر جو وعدہ کرکے نہ نبھائے۔
۱۸)۔ اَلْخُلْقُ الْحَسَنُ نِصْفُ الدِّیٖنِ ۔ اچھا اخلاق نصف دین ہے۔ 

امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں :

۱)۔ وہ انسان سعدتمند ہے جو تنہائی میں اپنے کو لوگوں سے بے نیاز اور خدا کی طرف جھکا ہوا پائے۔
۲)۔ اگر کوئی شخص کسی برادر مومن کا دل خوش کرے تو خدا وند عالم اس کے لئے ایک فرشتہ پیدا کرتا ہے جو اس کی طرف سے عبادت کرتا ہے ،اور قبر کامونس،قیامت میں ثابت قدمی کا باعث ، منزل شفاعت میں شفیع اور جنت میں پہچانے میں رہبر ہوگا۔
۳)۔ نیکی کا یہ ہے کہ اس میں جلدی کر و اور اسے کم سمجھواور چھپا کر کرو۔
۴)۔توبہ کرنے میں تاخیر کرنا اپنے نفس کو دھوکا دینا ہے ۔
۵)۔چار چیزیں ایسی ہیں جس کی کمی کو کثرت سمجھنا چاہئے ۔ ۱۔۱ۤگ،۲۔ دشمن ،۳۔فقیری ،۴۔ مرض۔
۶)۔کسی کے ساتھ بیس دن رہنا عزیز داری کے مانند ہے ۔
۷)۔ شیطان کے غلبہ سے بچنے کے لے لوگوں پر احسان کرو۔
۸)۔ لڑکی رحمت ہے اور لڑکا نعمت خدا رحمت پر ثواب دیتاہے اور نعمت پر سوال کرے گا ۔
۹)۔ جو تمھیں عزت کی نگاہ سے دیکھے تو تم بھی اس کی عزت کرو اورجوتمھیں ذلیل سمجھے تم اس سے خودداری کرو۔
۱۰)۔ جو دوسروں کی دولت کوللچائی ہوئی نگاہ سے دیکھے گا وہ ہمیشہ فقیر رہے گا۔
(نور الابصار ،ص/۱۳۴)

پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری باتیں

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی علیہ السلام  سے فرمایا

٭  معرفت میری اصل پونجی ہے۔

٭  رضائے الٰہی میری غنیمت ہے۔

٭  عقل میرے دین کا جز ہے۔

٭  عاجزی میرا فخر ہے۔

٭  محبت میری بنیاد ہے۔

٭  زہد میرا پیشہ ہے۔

٭  شوق میری سواری ہے۔

٭  یقین میری روزی ہے۔

٭  اللہ کا ذکر میرا مونس ہمدرد ہے۔

٭  صدق میرا ساتھی ہے۔

٭  اعتماد الٰہی میرا خزانہ ہے۔

٭ ا طاعت کرنا میری عزت ہے۔

25 SAYINGS OF PROPHET MUHAMMAD (PBUH)

25 SAYINGS OF PROPHET MUHAMMAD (PBUH),FOR VICTORY IN THIS LIFE AND HEREAFTER.


1. The man said, ‘I want to be one of the great scholars’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Have taqwa (be mindful) of Allah Subhanahu wa Ta’ala, you will be one the great scholars’.
2. The man said, ‘I want to be one of the rich’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Be content what you have and you will be one of the rich’.
3. The man said, ‘I want to be Just’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Like for your Muslim brother what you like for yourself, you will be one of the just people’.
4. The man said, ‘I want to be one of the best people’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Be beneficial to people, you will become one of the best among them’.
5. The man said, ‘I want to be one of the special and close servants of Allah (SWT). The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Remember Allah (SWT) much, you will become close to Him’.
6. The man said, ‘I want to achieve completeness in my faith’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Have good manner, it is essential for completeness of faith’.
7. The man said, ‘I want to be among the Muhsinin’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Worship Allah (SWT) as if you can see Him, though you can’t see Him but He sees you and watches over you all the time.
8. The man said, ‘I want to be an obedient slave of Allah (SWT). The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Fulfill the duties enjoined by Allah (SWT) and you will be among the obedient slaves of Allah Subhanahu wa Ta’ala.
9. The man said, ‘I want to meet Allah (SWT) cleansed’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘After all sort of impurity take a bath straight away, you will meet Allah Sub-hanahu wa Ta’ala in state of purity from sins.
10. The man said, ‘On the Day of Judgement, I want to rise with Nur (light)’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him)replied, ‘Don’t oppress yourself or others, you will have light on the Day of Judgement’.
11. The man said, ‘On the Day of Judgement, I want to be under the Mercy of Allah (SWT)’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Be mercifull to His creation, Allah (SWT) show you mercy on the Day of Judgement’.
12. The man said, ‘How should I wash off my sins’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Say Istighfaar much, it will reduce your sins’.
13. The man said, ‘I want to be one of the most respectable person’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Don’t tell your need to people, you will be one of the most respected person’.
14. The man said, ‘I want to be one of the strongest and powerful’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Trust in Allah (SWT)’.
15. The man said, ‘I want to have prosperity’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Be in state of ablution all the times, you will have prosperity’.
16. The man said, ‘I want to be beloved of Allah (SWT) and His Messenger (peace and blessings be upon him)’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Like what Allah (SWT) and His Messenger Prophet (peace and blessings be upon him) likes and you will be their beloved’.
17. The man said, ‘I want to be saved from anger/wrath of Allah (SWT)’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Save His creation from your anger and He will save you from His’.
18. The man said, ‘I want my duas (supplications) to be accepted’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Stay away (stop eating) from Haram (forbidden), your duas will be accepted’.
19. The man said, ‘I wish that Allah (SWT) saves me from abasement on the Day of Judgement’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Save yourself from fornication and adultery and Allah (SWT) will save you from abasement’.
20. The man said, ‘I wish on the Day of Judgement, Allah (SWT) hides my faults from His creation’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Hide the faults of others; Allah (SWT) will hide yours on the Day of Judgement’.
21. The man said, ‘What saves from sins’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Tears of repentance, entertaining guests and illnesses’
22. The man said, ‘What is greatest goodness’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Good manners, entertaining guests and patience’.
23. The man said, ‘What is the worst sin’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Bad manners and miserliness’.
24. The man said, ‘What could be your saviour from wrath of Allah (SWT)’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Giving charity hidden and establishing ties of kinship’.
25. The man said, ‘What could help extinguishing the fire of hell’. The Holy Prophet (peace and blessings be upon him) replied, ‘Showing patience in the face of an adversity’.

Words Of Wisdom of Prophet Muhammad (PBUH)


Words Of Wisdom of Prophet Muhammad (PBUH)


  • “A Muslim who plants a tree or sows a field, from which man, birds and animals can eat, is committing an act of charity.” (Muslim)
  • “There is a polish for everything that takes away rust; and the polish for the heart is the remembrance of Allah.” (Bukhari)
  • “What actions are most excellent? To gladden the heart of human beings, to feed the hungry, to help the afflicted, to lighten the sorrow of the sorrowful, and to remove the sufferings of the injured.” (Bukhari)
  • “The most excellent Jihad is that for the conquest of self.” (Bukhari)
  • “If you put your whole trust in Allah, as you ought, He most certainly will satisfy your needs, as He satisfies those of the birds. They come out hungry in the morning, but return full to their nests.” (Tirmidhi)
  • “Allah will not give mercy to anyone, except those who give mercy to other creatures.” (Abdullah b. Amr: Abu Dawud & Tirmidhi)
  • “Say what is true, although it may be bitter and displeasing to people.” (Baihaqi)
  • “Kindness is a mark of faith, and whoever is not kind has no faith.” (Muslim)
  • “When you see a person who has been given more than you in money and beauty, look to those, who have been given less.” (Muslim)
  • “If you do not feel ashamed of anything, then you can do whatever you like.” (Abu-Masud: Bukhari)
  • “It is better to sit alone than in company with the bad; and it is better still to sit with the good than alone. It is better to speak to a seeker of knowledge than to remain silent; but silence is better than idle words.” (Bukhari)
  • “Verily, a man teaching his child manners is better than giving one bushel of grain in alms.” (Muslim)
  • “Whoever is kind, Allah will be kind to him; therefore be kind to man on the earth. He who is in heaven will show mercy on you.” (Abu Dawud: Tirmidhi)
  • “It is difficult for a man laden with riches to climb the steep path, that leads to bliss.” (Muslim)
  • “The best of you are those who are best to the women.” (Tirmidhi)
  • “Whoever loveth to meet God, God loveth to meet him” (Bukhari)
  • “Once a man, who was passing through a road, found a branch of a tree with thorns obstructing it. The man removed the thorns from the way. Allah thanked him and forgave his sins.” (Bukhari)
  • “Who are the learned? Those who practice what they know.” (Bukhari)
  • “Allah has revealed to me, that you must be humble. No one should boast over one another, and no one should oppress another.” (Iyad b. Hinar al-Mujashi: Muslim)
  • “A true Muslim is thankful to Allah in prosperity, and resigned to His will in adversity.” (Muslim)
  • “A Muslim who meets with others and shares their burdens is better than one who lives a life of seclusion and contemplation.” (Muslim)
  • “Serve Allah, as you would if you could see Him; although you cannot see Him, He can see you.” (Umar: Muslim)
  • “Allah does not look at your appearance or your possessions; but He looks at your heart and your deeds.” (Abu Huraira: Muslim)
  • “The best richness is the richness of the soul.” (Bukhari)
  • “Keep yourselves far from envy; because it eats up and takes away good actions, like a fire eats up and burns wood.” (Abu Dawud)
  • “Much silence and a good disposition, there are no two things better than these.” (Bukhari)
  • “Verily, Allah is mild and is fond of mildness, and He gives to the mild what He does not give to the harsh.” (Muslim)
  • “Once the Prophet was asked: “Tell us, which action is dearest to Allah?” He answered: “To say your prayer at its proper time.” Again he was asked: “What comes next?” Mohammad said: “To show kindness to parents.” “Then what?” he was asked, “To strive for the cause of Allah!” (Ibn Masad: Bukhari)
  • “When two persons are together, two of them must not whisper to each other, without letting the third hear; because it would hurt him.” (Bukhari & Muslim)
  • “Verily, it is one of the respects to Allah to honor an old man.” (Bukhari)
  • “I command you to treat women kindly…” (Bukhari)
  • “All Muslims are like a foundation, each strengthening the other; in such a way they do support each other.” (Abu Musa: Bukhari & Muslim)
  • “Strive always to excel in virtue and truth.” (Bukhari)
  • “You will not enter paradise until you have faith; and you will not complete your faith till you love one another.” (Muslim)
  • “He, who wishes to enter paradise at the best gate, must please his father and mother.” (Bukhari & Muslim)
  • “I am leaving two things among you, and if you cling to them firmly you will never go astray; one is the Book of Allah and the other is my way of life.” (Last Sermon on the Mount)
  • “Allah is One and likes Unity.” (Muslim)
  • “The best of alms is that, which the right hand gives and the left hand knows not of.” (Bukhari)
  • “The perfect Muslim is not a perfect Muslim, who eats till he is full and leaves his neighbors hungry.” (Ibn Abbas: Baihaqi)
  • “He is not of us who is not affectionate to the little ones, and does not respect the old; and he is not of us, who does not order which is lawful, and prohibits that which is unlawful.” (Ibn Abbas: Tirmidhi)
  • “No man is a true believer unless he desires for his brother that, what he desires for himself.” (Abu Hamza Anas: Bukhari & Muslim)
  • “To strive for the cause of Allah from daybreak to noon and sunset is better than the goods and enjoyment of the whole worldly life.” (Bukhari)
  • “Be not like the hypocrite who, when he talks, tells lies; when he gives a promise, he breaks it; and when he is trusted, he proves dishonest.” (Bukhari & Muslim)
  • “The proof of a Muslim’s sincerity is, that he pays no heed to that, which is not his business.” (Abu Hureira: Tirmidhi)
  • “Do you know what is better than charity and fasting and prayer? It is keeping peace and good relations between people, as quarrels and bad feelings destroy mankind.” (Muslims & Bukhari)
  • “Conduct yourself in this world, as if you are here to stay forever; prepare for eternity as if you have to die tomorrow.” (Bukhari)
  • “The human being does not fill up any vessel worse than his stomach.” (Tirmidhi)
  • “The worldly comforts are not for me. I am like a traveler, who takes a rest under a tree in the shade and then goes on his way.” (Tirmidhi)
  • “Women are the twin halves of men.” (Tirmidhi)
  • “A father gives his child nothing better than a good education.” (Tirmidhi)
  • “The strong person is not the one who can wrestle someone else down. The strong person is the one who can control himself when he is angry.” (Bukhari & Muslim)
  • “The seeking of knowledge is obligatory for every Muslim.” (Tirmidhi)

Sayings of Muhammad (S.A.W.)

                                           Charity

 A man giving in alms one piece of silver in his lifetime is better for him than giving one hundred when about to die.
 To meet friends cheerfully and invite them to a feast are charitable acts.

 To extend consideration towards neighbors and send them presents are charitable acts.


Education 

To acquire knowledge is binding upon all Muslims, whether male or female.

Envy 

Keep yourselves far from envy, because it eats up and takes away good actions, like the fire that eats up and burns wood.

Supression of Anger 

Whoever suppresses his anger, when he has in his power to show it, God will give him a great reward.

Behavior 

Deal gently with a people, and be not harsh; cheer them and condemn not.

Parents and Family 

Paradise lies at the feet of thy mother.

Pride 

No one who keeps his mind focussed entirely upon himself, can grow large, strong and beautiful in character.

Remembrance of God 

Whoever loves to meet God, God loves to meet him.

Sympathy 

God is not merciful to him who is not so to humankind. He who is not kind to God's creation and to his own children, God will not be kind to him.

Wordly Love and Materialism 

The love of the world, is the root of all evils.